اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ایک ایرانی مال بردار جہاز شیخ جابرالاحمد نامی علاقے کے قریب سمندر میں ڈوب گیا ہے۔
کویت ٹائمز کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کا ایک مال بردار جہاز سمندر میں غرق ہوگیا ہے۔
کویتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار تمام عملے کے ارکان بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے غرق ہونے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کویت کا کہنا ہے کہ ایرانی مال بردار جہاز تیل سے بھرا تھا لہذا کویت آئل کمپنی کے ماہرین کے ایک وفد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ کہیں جہاز سے تیل بہنا شروع تو نہیں ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲